محسن نقوی کامزار بی بی پاکدامن کاتوسیعی منصوبہ رواں ماہ مکمل کرنےکاحکم

Nov 12, 2023 | 08:47 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزار بی بی پاکدامن کے تزئین وآرائش وتوسیعی منصوبے کو رواں ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کا دورہ کیا، مزار کی تزئین و آرائش اور توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے مزار کے توسیعی حصوں کا وزٹ کیا، مرکزی حصے اور گنبد کی تزئین و آرائش کے کام کا مشاہدہ کیا، وزیراعلیٰ نے مرکزی گنبد سمیت دیگر گنبدوں کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا اور سیکرٹری تعمیرات ومواصلات کو ضروری ہدایات دیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزار کے ہر گنبد کو خوبصورت لائٹس سے روشن کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار پر ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام، امن اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔

مزیدخبریں