ایک نیوز :بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت 28 سینٹ فی پاؤنڈ اضافے کے بعد گذشتہ 12 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ بھارتی برآمدات میں کمی اور برازیل میں رسد کے مسائل کی وجہ ہے جس کے باعث چینی کی سپلائی میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
انٹرنیشنل شوگر آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق 15 دن میں چینی کی اوسط قیمت حالیہ ہفتوں میں 26سینٹ سے اوپر ہی رہی ہے۔بھارت نے چاول کے ساتھ چینی کی برآمدات پر بھی پابندیاں بڑھا دی ہیں، یہ اقدام ملک میں قیمتیں بڑھنے کے بعد اٹھایا گیا، بھارتی حکومت حکومت چاہتی ہے کہ تہوار کے ایام میں چینی قیمتیں کنٹرول میں رہیں۔
واضح رہے کہ بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا چینی پیدا کرنے والا ملک ہے اور برآمدات میں کسی بھی قسم کی کمی کا اثر عالمی منڈی پر براہ راست پڑتا ہے۔
بھارت نے 30 ستمبر کو ختم ہونے والے 2022-2023 کے سیزن کے دوران ملوں کو صرف 6.2 ملین ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔