اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکی  شاکر شجاع آبادی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

Nov 12, 2023 | 04:37 AM

ایک نیوز :سرائیکی زبان میں معروف شاعر  شاکر شجاع آبادی کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نےان  کی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا دیا۔ 

رپورٹس کے مطابق گورنر بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں اسپیشل کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔جس میں گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن نے خصوصی شرکت کی اور انہوں نے کہا کہ میں محمد شاکر شجاع آبادی آپکو آپکے اعلیٰ کام کی بدولت اعزازی ڈاکٹریٹ کی سند عطاء کرتا ہوں۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے جامعہ کے اس امر کو سراہتے ہوئے پاکستان میں اعزازی اسناد نواز نے کے رجحان کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

پروفیسر اطہر لاشاری نے کہا کہ شاکر شجاع آبادی بول نہیں سکتے، پر انکی آواز جہان سنتا ہوں، وہ چل نہیں سکتا مگر شاعری کی اڑن تشتری پر سوار ہو کر وہ کڑوروں دلوں میں محو پرواز رہتا ہے۔پروفیسر آغا صدف کا کہنا تھا کہ شاکر شجاغ آبادی وسیب کا ایک ایسا نام ہیں جس پر کوئی دوسرا نام نہیں آسکتا، جامعہ نے جو انکو اعزازی ڈگری دی ہے وہ ہمارے لیے بھی بڑا اعزاز ہے۔

مزیدخبریں