ہردیپ سنگھ نجر کے بعد کنیڈا میں ایک اور سکھ قتل

Nov 12, 2023 | 03:59 AM

ایک نیوز :کینیڈا میں ایک انڈین نژاد سکھ شہری اور ان کے 11 سالہ بیٹے کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

بھارتی میڈیا کے  مطابق کینیڈا کی پولیس نے کہا ہے کہ ایڈمونٹون شہر میں گروہی فسادات میں شدت کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ایڈمونٹون پولیس کے قائم مقام سپرنٹنڈنٹ کولن ڈرکسن نے جمعے کو میڈیا کو بتایا کہ 41 سالہ ہرپریت سنگھ اُپل اور ان کے بیٹے کو جمعرات کو دن کے وقت ایک گیس سٹیشن کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
فائرنگ کی زد میں آنے والی گاڑی میں سکھ شہری کے بیٹے کا ایک دوست بھی موجود تھا جو غیرمتوقع طور زندہ بچ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اس بات کی تہہ تک نہیں پہنچ سکے کہ آیا فائرنگ کرنے والوں کو اس بات کا علم تھا کہ بچے بھی اس کار میں موجود ہیں یا نہیں۔
ایڈمونٹون جرنل نامی اخبار نے پولیس کا بیان شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ’ابھی تک ہمیں اس بات کا علم نہیں گاڑی پر فائرنگ کرنے والے یہ جانتے تھے کہ بچہ بھی گاڑی میں موجود ہے۔ ابھی یہ بھی معلوم ہونا باقی ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر بچے کو نشانہ بنایا یا نہیں۔

مزیدخبریں