راولپنڈی: 3 کمسن بہن بھائی   صندوق میں بند ہونے سے جاں بحق

راولپنڈی: 3 کمسن بہن بھائی   صندوق میں بند ہونے سے جاں بحق
کیپشن: Rawalpindi: 3 young siblings died after being locked in a box

ایک نیوز:راولپنڈی میں تین کم عمر بہن بھائی کھیلتے ہوئے آٹے والی پیٹی میں دم گھنٹے سے جاں بحق ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق تینوں بہن بھائی گھر میں اکیلے تھے، والدین کسی کام سے گھر سے باہر تھے، واپس آکر بچے تلاش کیے تو تینوں آٹے والی پیٹی میں پڑے تھے، امدادی ٹیموں نے تینوں بچوں کی لاشیں بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردی۔

پولیس نے واقع کی تحقیقات کا آغاز کردیا، ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ تین بہن بھائی کھیلتے ہوئے آٹے والی پٹی میں بند ہوئے اور دم گھٹنے کی وجہ سے بے ہوش ہوچکے ہیں۔

اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور فوری طور پر بچوں کا سی پی آر کرکے ہسپتال پہنچایا لیکن بچے جانبر نہ ہوسکے، جاں بحق ہونے والوں دو بہنیں اور ایک بھائی شامل ہیں، بچوں کی شناخت 7 سالہ فاریہ، 6 سالہ سائرہ اور 2 سالہ زوہان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 اہل علاقہ بھی افسوسناک واقع پر شدید غم میں مبتلا ہیں، پولیس کا کہنا تھا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ائیرپورٹ کی پولیس موقع پر پہنچی ہے، پولیس واقع کی مکمل تفتیش کررہی ہے، ابتدائی حالات و واقعات کے مطابق بچوں کی موت حادثے کے باعث ہوئی ہے، جس میں اہم وجہ انسانی غفلت ہے، موقع سے ملنے والے شواہد کا مکمل تجزیہ کیا جائے گا۔