او آئی سی اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی اجلاس پر حماس کا ردعمل

او آئی سی اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی اجلاس پر حماس کا ردعمل
کیپشن: Hamas's response to the joint emergency meeting of the OIC and the Arab League

ایک نیوز :غزہ کی صورتحال پر سعودی عرب میں جاری او آئی سی اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی اجلاس پر حماس کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

حماس کے سینیئر  رہنما  اور  ترجمان اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ عرب اور  مسلم رہنماؤں کو  تین باتوں، نکات  پر توجہ دینی چاہیے۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے حملے اور  فلسطینیوں کی نسل کشی رکنی چاہیے، غزہ میں انسانی امداد، طبی امداد  اور  ایندھن بھیجا جائے، مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں کے حقوق کی بنیاد  پر حل ہونا چاہیے۔

 اسامہ حمدان کا مزید کہنا تھا کہ امن عمل تین دہائیوں  سے اسرائیلی ضروریات پر مرکوز رہا اس لیے امن عمل ناکام رہا ہے۔ اسلامی ممالک اسرائیل سے اپنے تعلقات منقطع کریں۔