ایک نیوز :عالمی کپ ٹورنامنٹ کا آخری لیگ میچ میزبان بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کے درمیان آج بنگلور میں کھیلا جائیگا۔
بھارت میں جاری میگا ایونٹ کا آخری لیگ میچ آج بنگلور میں کھیلا جائیگا جس میں میزبان بھارتی ٹیم جو ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست اور پوائنٹس ٹیبل پر16پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ نیدرلینڈز ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک دو ہی ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے ہیں جو دونوں بھارتی ٹیم نے جیت رکھے ہیں۔
بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے اور اپنے 8 میچز جیت کر 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقہ ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، 14 ہی پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان ٹیم پانچویں، افغانستان چھٹے، انگلینڈ ساتویں، بنگلہ دیش آٹھویں، سری لنکا نویں جبکہ نیدر لینڈز ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔