بھارت کی انگلینڈ سے شکست پر بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز موقف

بھارت کی انگلینڈ سے شکست پر بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز موقف
کیپشن: بھارت کی انگلینڈ سے شکست پر بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز موقف

ایک نیوز نیوز:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر بھارتی میڈیا نے سارا ملبہ پاکستانیوں پر ڈال دیا ۔
سوشل میڈیا پر ایک وائرل ہونیوالی رپورٹ میں بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز موقف سامنے آیا ہے جس میں وہ شکست کا سارا ملبہ جادو ٹونے پر ڈالتے نظر آئےبھارتی چینل کے مطابق بھارت کو انگلینڈ نے نہیں ہرایا بلکہ اسے پاکستان نے کالے جادو کے ذریعے ٹورنامنٹ سے باہر کیا۔چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان انڈیا سے فائنل میں مقابلہ کرنے سے گھبرا رہا تھا کیوں کہ انڈیا اس کو آسانی سے شکست دے سکتا تھا، اسی لئے پاکستان نے کالے جادو کا سہارا لیا۔

ایک پاکستانی اداکارہ سحر شنواری کا ایک ٹویٹ دلیل کے طور پر پیش کیا گیا ،جس میں اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ انڈین اسکواڈ کو نقصان پہنچانے کیلئے کالے جادو کا استعمال کریں گی تاکہ گرین شرٹس فائنل میں پہنچ جائیں۔