ایک نیوز نیوز :روس سے تیل کی برآمد کے حوالے سے امریکا پاکستان اور بھارت کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرچکا ہے ، اپنے ایک بیان میں امریکا نے کہا تھا کہ روس سے کوئی بھی ملک اگر تیل یا گیس خر یدنا چاہتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں یہ ان کا اپنا مسئلہ ہے ۔
اسی حوالے سے امریکا کی سیکریٹری خزانہ جینیٹ یلین نے کہا ہے کہ بھارت جی-7 کی جانب سے عائد قیمت کی شرائط سمیت یا کسی بھی صورت روس سے جتنا چاہے تیل درآمد کرسکتا ہے۔ بھارت اگر تیل کی قیمت کی شرائط پر پابند مغربی انشورنس، فنانس اور میری ٹائم سروسز سے نکل سکتا ہے تو امریکا کو کئی مسئلہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ شرط عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت پر عائد ہوگی جبکہ روس کے سرمایے پر پابندیاں عائد کی جارہی ہے۔
اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ دنیا کا ہر ملک روس سے تیل کی خریداری کیلئے آزاد ہے، روس سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر فی الحال پابندی نہیں۔تاہم ترجمان محکمہ خارجہ نے نشاندہی کی کہ امریکی محکمہ خزانہ پہلے ہی ایک عام لائسنس جاری کر چکا ہے جو منظور شدہ روسی بینکوں کے ساتھ تیل کی خریداری کے لیے لین دین کی اجازت دیتا ہے لہذا ایسی ادائیگیاں جاری رہ سکتی ہیں۔