ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو بڑی سکرینوں پر دکھانے کیلئے انتظامات مکمل 

Nov 12, 2022 | 20:33 PM

ایک نیوز نیوز :سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈکپ کے فائنل کو بڑی سکرین پر دیکھانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دےدی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے انتظامات کا جائزہ لیا۔جائزہ لینے کے بعد ان کا کہناتھا کہ شائقین سٹیڈیم میں آ کر قومی ٹیم کو سپورٹ کریں ۔ کل نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 1992 ورلڈ کپ کے ہیرو انضمام الحق سمیت کئی کھلاڑی موجود ہوں گے۔ شائقین کرکٹ کے لیے بھرپور انتظامات کیے ہیں ۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 30ہزار سے زائد شائقین آئیں گے ۔

مزیدخبریں