قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے،عمراکمل

Nov 12, 2022 | 20:32 PM

ایک نیوز نیوز:ٹیسٹ کرکٹرعمر اکمل کاشکوہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ6 ورلڈ کپ کھیلنے والے کرکٹر کو گریڈ ون کی کسی ٹیم میں نہیں رکھا گیا ۔
 قومی کرکٹر  کاکہنا تھا  کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے فائنل میں لے کر گیا، جس طرح قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں فتح حاصل کی تھی ویسے ہی کھیلی تو پاکستان ضرور فائنل میں کامیابی حاصل کرے گا۔

عمر اکمل ان دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ ایسوسی ایشن چیمپئن شپ میں گریڈ ٹو کرکٹ کھیل رہے ہیں جس میں وہ سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

  عمر اکمل نے کہا کہ بابر اعظم اور ان کی پوری ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں۔اس بار ان شاء اللہ ورلڈ کپ پاکستان آئے گا۔پہلےیونس خان کی کپتانی میں ورلڈ کپ آیا تھا اب اور  زیادہ خوشی ہوگی کیونکہ لڑکوں نے بہت محنت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ  میرا کام ہے کرکٹ کھیلنا اور  اپنی بیسٹ پرفارمنس دینا جو کہ میں دے رہا ہوں۔

 شکوہ کیا کہ جس کھلاڑی نے چھ ورلڈ کپ کھیلے ہوں اور کئی سال ملک کی نمائندگی کی ہو اسے گریڈ ون کی کسی ٹیم میں نہیں رکھا گیا، خواہش ہے کہ میں گریڈ ون میں اچھا پرفارم کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کروں۔

مزیدخبریں