ایک نیوز نیوز:ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان کی جانب سے مقتول کے 4 بچوں کی دیت کی رقم کا چیک عدالت میں جمع کرادیا گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کے مرکزی ملزم رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو جیل حکام نے آج بھی عدالت میں پیش نہیں کیا۔ ناظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے دیت کی رقم سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان نے مقتول کے 4 بچوں کی دیت کی رقم 30 لاکھ 58 ہزار 955 روپے کا چیک جمع کرادیا ہے۔چاروں بچوں کے شیئرز سے متعلق بھی ناظر نے عدالت کو آگاہ کیا۔عدالت نےکیس کی مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ مقتول کی بیوہ نے اپنے چار بچوں کے لیے دیت کی رقم کا مطالبہ کیا تھا، ملزمان کے خلاف ملیر میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔