اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل 

Nov 12, 2022 | 18:35 PM

ایک نیوز نیوز:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات  کیلئے101 یونین کونسل میں 3866 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے چیئرمین،وائس چیئرمین کے لئے 537 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔جنرل ممبر کی 606 نشستوں کے لیے 1945 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔خاتون ممبر کی 202 نشستوں کے لیے 546 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔بلدیاتی انتخابات میں نوجوان ممبر کی 101 نشستوں کے لیے 344 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔مزدور،کسان ممبر کی 101 نشستوں کے لیے 348 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

غیر مسلم ممبر کی 101 نشستوں کے لیے 146 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

مزیدخبریں