ایک نیوز نیوز:سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر محمود کو گرفتار کر لیا۔ملزم انٹرنیٹ پر جعلی نوکریوں کے اشتہارات لگانے میں ملوث تھا۔
ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کراچی کا کہنا تھا کہ ملزم یاسرمحمود جعلی نوکریوں کی آڑ میں خواتین کی فحش ویڈیوز بناتاتھا ۔ملزم متاثرہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے میں بھی ملوث تھا۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کافی عرصہ سے مکروہ کاروبار میں ملوث تھا ۔ملزم کیخلاف تفتیش کی جارہی ہے ۔