سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی 

Nov 12, 2022 | 18:22 PM

ایک نیوز نیوز : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےاپنا دورہ پاکستان ملتوی کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا،دفتر خارجہ نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ،ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔تاہم اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے نے بھی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تصدیق یا تردید کرنے سے اجتناب کیا ہے۔ سعودی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق ہم نے 21 نومبر کو سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی خبر جاری کی نہ ہی اس کی تردید جاری کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ پاکستانی حکام نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو نومبر میں یقینی بنانے کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایشیا کا دورہ ملتوی کیا ،اب شہزادہ محمد بن سلمان انڈونیشیا  جائیں گےجہاں وہ جی۔20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں