عورت کو بیک وقت چارشادیوں کی اجازت کا انوکھا قانون

عورت کو بیک وقت چارشادیوں کی اجازت کا انوکھا قانون
کیپشن: عورت کو بیک وقت چارشادیوں کی اجازت کا انوکھا قانون

ایک نیوز نیوز :بھارت میں ایک گاؤں بھی ہے جہاں عورت کو بیک وقت چار شادیوں کی اجازت حاصل ہے ۔ 
تفصیلات کےمطابق بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں چین کے سرحد کے قریب چٹکول نامی گاؤں میں ایک عورت کی 4 مردوں سے بیک وقت شادی کی اجازت حاصل ہے ۔ زیادہ تر ایک خاتون کے سارے شوہر آپس میں بھائی یا کزن ہی ہوتے ہیں۔ خواتین 2 یا 4 بھائیوں سے شادی کرتی ہیں اور یہ عورت اپنے تمام شوہروں کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتی ہے۔اس گاؤں میں ہندو میرج ایکٹ اور وراثت سے متعلق قانون کا اطلاق بھی نہیں ہوتا۔چٹکول کے نائب سرپنچ کے مطابق مانا جاتا ہے کہ مہابھارت کے دور میں پانڈو یہاں اس وقت آئے تھے جب وہ جلاوطن تھے۔
اروند نیگی کے مطابق شادی کے بعد اگر کوئی بھائی اپنی بیوی کے ساتھ کمرے میں ہوتا ہے تو وہ اپنی ٹوپی کمرے کے دروازے پر رکھ دیتا ہے۔ٹوپی دیکھ کر عورت کا دوسرا شوہر کمرے میں داخل نہیں ہو سکتا۔ اس گاؤں میں دلہا دلہن ساتھ پھیرے نہیں لیتےبلکہ شادی سے پہلے مندر میں جانوروں کی قربانیاں دی جاتی ہیں۔ دلہن کے گھر جانے سے پہلے پجاری بری طاقتوں کو بھگانے کے لیے دریا اور ندیوں کے قریب پوجا کرتے ہیں۔