لندن کا معروف بڑا کلاک ’’بگ بین‘‘ پانچ سال بعد دوبارہ بجے گا

Nov 12, 2022 | 17:58 PM

ایک نیوز نیوز: برطانوی پارلیمنٹ میں سب سے اوپر والی آئیکونک 13.7 ٹن کی گھڑی اس انداز میں بجے گی جیسے پہلے بجتی تھی۔ گھڑیال کی بحالی کے دوران اس کے ایک ہزار ٹکڑوں کی پیچیدہ صفائی کی گئی۔
اگست 2017 میں بگ بین کی آخری 12 گھنٹیاں اور اس کی چار دیگر چھوٹی گھنٹیاں سننے کے لیے ایک ہزار سے زیادہ لوگ پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوئے تھے۔ توقع ہے کہ لندن کی گھڑی کی ٹک ٹک دوبارہ سننے کے لیے برطانویوں کی ایک بڑی تعداد اتوار کو 11 بجے پھر بگ بین کے آس پاس جمع ہوگی۔ "بگ بین" گھڑی  ہر گھنٹے بعد  بجے گی  جیسا کہ بحالی سے پہلے 158 سالوں سے یہ گھنٹیاں اسی طرح بجتی آ رہی تھیں۔
بگ بین کی گھنٹیاں گھڑی کے اوپر نصب کی جاتی ہیں جسے سرکاری طور پر "الزبتھ ٹاور" کہا جاتا ہے۔ اس سے پہلے اس کوکلاک ٹاور کہا جتا تھا جس کی اونچائی 96 میٹر ہے۔ چمگادڑوں اور کبوتروں کے داخلے کو روکنے کے لیے اسے بیرونی جال کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے۔
 گھڑی کی بحالی کا کام ماہر 60 سالہ مکینک ایان ویسٹ ورتھ اور ان کے دونوں ساتھویں نے5سال میں مکمل کیا۔جس پر  80 ملین پاؤنڈ یا 93 ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔

مزیدخبریں