ایک نیوز نیوز :لاہورکے علاقے شادباغ میں بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے پر ورثاء نے قاری کو برہنہ کر کے تشددکا نشانہ بنا یااور اس کے بال کاٹ دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق قاری حبیب الرحمان بچے کو دینی تعلیم دینے گھر آتا تھا مگر وہ بچے کیساتھ فحش حرکات کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ پولیس نے فحش حرکات کرنے والے ملزم حبیب الرحمان اور اس پر تشدد کرنے والوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونیوالوں میں حبیب الرحمان، بلال، سہیل اور شریف شامل ہیں ۔گرفتار ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا ہے کہ بچوں کا جنسی استحصال اور قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔
بچے سےبدفعلی کی کوشش ،اہل محلہ کا قاری پر تشدد ،بال کاٹ دیئے
Nov 12, 2022 | 17:31 PM