شاہ رخ خان کے سامان سے 18لاکھ کی قیمتی گھڑیاں برآمد

Nov 12, 2022 | 16:49 PM

ایک نیوز نیوز:بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو محکمہ کسٹم نےسامان  سے کچھ مہنگی گھڑیاں ملنے پر ایئر پورٹ سےباہر جانے سے روک دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت دینے سے پہلے کنگ خان کو 18لاکھ مالیت کی مہنگی گھڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی کی مد میں6لاکھ 83ہزار روپے اداکرناپڑے۔بالی ووڈ سٹار شارجہ میں  تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے اور نجی جیٹ سے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر اترے تھے۔

شاہ رخ خان ،منیجر کو  گھڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنےاور رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد ایئرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت دی گئی تاہم ان کے محافظ سمیت ان کے وفد کے کچھ ارکان کو پوچھ گچھ کے لیے رات بھر حراست میں رکھا گیا اور صبح جانے کی اجازت دی گئی۔

 بالی وڈ کنگ نے کل شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر 2022 میں شرکت کی تھی۔بین الاقوامی سینما اور ثقافت میں ان کی خدمات کے لیے گلوبل آئیکون آف سنیما اور ثقافتی بیانیہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں