میشا شفیع کیخلاف عزت ہتک کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

Nov 12, 2022 | 16:06 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: سیشن کورٹ لاہور نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔ تحریری حکم  میں کہا گیا کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث میشا شفیع ایک بار پھر جرح کےلیے پیش نہیں ہوئی۔ علی ظفر کے وکیل کے مطابق میشا شفیع کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جھوٹا ہے

علی ظفر کے وکیل کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی جانچ کےلیے سرکاری بورڈ بنانے کی استدعا کی ہے۔ 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سیشن کورٹ لاہور  کو میشا شفیع کے خلاف کسی بھی سخت حکم سے روک رکھا ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16نومبر تک ملتوی کی گئی ہے ۔ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ  ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ 

مزیدخبریں