پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی،خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد

Nov 12, 2022 | 16:02 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر الزام کے تحت درج دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں علی زیدی، خرم شیر زمان، جمال صدیقی اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوسی عدالت کے روبرو جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں وزیر علی زیدی، خرم شیر زمان، جمال صدیقی و دیگر کے خلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، خرم شیر زمان، جمال صدیقی ارسلان تاج، فردوس شمیم نقوی و دیگر پیش ہوئے۔

عدالت نے علی زیدی سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے 15 دسمبر کو استغاثہ کے گواہاں کو طلب کرلیا۔

ملزمان کے وکیل شجاعت علی ایڈووکیٹ کے مطابق عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی ہے۔

 پولیس کے مطابق ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ، پولیس مقابلہ، اقدام قتل سمیت الزامات ہیں، ملزمان کے خلاف سولجر بازار و فیروز آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

مزیدخبریں