ایک نیوز نیوز: کاہنہ میں دوست سے شادی سے انکار پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق خاتون تہمینہ نے آصف سے شادی سے انکار کر دیا تھا۔ جس کی وجہ سے آصف کے دوست رزاق نے دوست سے مل کر 25 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے خاتون تہمینہ کا بازو اور جسم جھلس گیا ہے۔ خاتون کو ہسپتال تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان نے خاتون کے گھر اہلخانہ کی غیر موجودگی پر تیزاب پھینکا گیا۔
پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم رزاق کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔