ٹی 20 ورلڈ کپ میں کس ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

ٹی 20 ورلڈ کپ میں کس ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان  میلبرن کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق  مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022  کے لیے مجموعی انعامی رقم 56 لاکھ ڈالرز  رکھی گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 16  لاکھ امریکی ڈالرز  ملیں گے جبکہ   ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی رنرز اپ ٹیم کو 8  لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔

اعلان کے مطابق سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4 ، 4 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے جبکہ سپر 12 مرحلے میں ہر جیت پر 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔

 دوسری جانب سپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی8  ٹیموں کو  70, 70 ہزار  امریکی ڈالرز ملیں گے، پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی ہر ٹیم کو  40 ہزار امریکی ڈالرز  ملیں گے۔