بیٹ مین کو اپنی آواز دینے والے آرٹسٹ کیون کونروئے انتقال کر گئے

بیٹ مین کو اپنی آواز دینے والے آرٹسٹ کیون کونروئے انتقال کر گئے

ایک نیوز نیوز:مشہور ومعروف اینیمیٹڈ  کردار' بیٹ مین' کو اپنی آواز دینے والے وائس اوور آرٹسٹ کیون کونروئے 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیون کے قریبی ساتھیوں نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے، اور وائس اوور آرٹسٹ کے انتقال کی وجہ کینسر بتائی گئی ہے۔

ان کی قریبی ساتھی نے فیس بک پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ کیون کچھ عرصے سے بیمار تھے۔ ہم سب ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والےکیون کونروئے نے90 کی دہائی کے آخر میں  پہلی بار  اینیمیٹڈ سیریزبیٹ مین میں بیٹ مین عرف بروس وین کا وائس اوور کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ کردار مشہور ہوگیا۔

کیون نے 2 دہائیوں سے زائد کئی مشہور اینیمیٹڈ کرداروں کو اپنی آواز دی۔ ان کا آخری پراجیکٹ  2019 کی اینیمیٹڈ فلم جسٹس لیگ ورسس دا فیٹل فائیو تھا۔