دی کراؤن میں بوسہ کے سین کے وائرل ہونے پر ہمایوں سعید تنقید کی زد میں

Nov 12, 2022 | 13:11 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ہمایوں  سعید  کی بطور  عاشق نیٹ فلیکس سیریز کی پہلی قسط ریلیز ہونے پر ہی مداحوں کی طرف سے   تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ہمایوں سعید کی ساتھی فنکارہ کے ساتھ کسنگ سین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں  اداکار ہمایوں سعید  معروف برطانوی سیریز ’’دی کرائون‘‘ میں لیڈی ڈیانا کے دوست ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کر رہے ہیں

برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کی زندگی کے نشیب و فراز پر مبنی ہالی ووڈ سیریز ’’دی کرائون‘‘ کی پہلے قسط میں ہی   ہمایوں سعید کی کسنگ سین  کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جن کو سوشل میڈیا صارفین اور   ہمایوں سعید کی مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے  تاہم   سیریز  کے  پانچویں سیزن کو نہایت پسند کیا جا رہا ہے 

 ویب سیریز میں پاکستانی نژاد برطانوی ماہر امراض قلب ڈاکٹر حسنات کے کردار میں دکھائی دے رہے ہیں  جن سے لیڈی ڈیانا شادی کرنا چاہتی تھیں۔

مزیدخبریں