پاکستانی ’’عامل بابوں‘‘ نے بھارتی ٹیم کو کالے جادو سے ہرایا، بھارتی میڈیا

Nov 12, 2022 | 12:32 PM

ایک نیوز نیوز: بھارتی میڈیا نے ہمیشہ کی طرح ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں انگلش کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں  شرمناک شکست کا الزام پھر پاکستان پر دھر دیا۔

گھسے پٹے الزام کو دہراتے ہوئے بھارتی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے سورماؤں کو شکست انگلینڈ نے نہیں دی بلکہ کالے علم پر عبور رکھنے والے ’’پاکستانی عامل بابے ‘‘ اس کے ذمہ د ار ہیں ۔ ان پاکستانی عاملوں نے جن میں خواتین بھی شامل ہیں بھارت کو ورلڈ کپ سے آؤٹ کرنے کے لئے  کالا جادو ، تانترک اوردیگر قسم کے ٹوٹکے استعمال کیے تھے۔  جس کے لئے نائیجریا  اور کینیا سے مختلف جانوروں کے اعضا اور خون حاصل کیا گیا۔

نیوز رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان فائنل میں بھارت کا مقابلہ کرنے سے گھبرا گیا تھا اسی لیے  پاکستان  نے بھارت کو آؤٹ کرنے کےلئے  کالے جادو کا سہارا لیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی نیوز رپورٹ میں سازشی تھیوری کے پیچھے ثبوت کے طور پر ایک پاکستانی اداکارہ کے ایک ’طنزیہ‘ ٹویٹ کا حوالہ دیا گیا۔ اپنی ٹوئٹ میں اداکارہ سحر شنواری نے کہا کہ وہ پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں مدد کے لیے بھارتی ٹیم پر کالا جادو کریں گی۔

مزیدخبریں