ٹی 20 ورلڈ کپ: بابر اعظم، فاتح اعظم بننے کیلئے پر امید ، حکمت عملی تیار

بارش بارے  میں نہیں سوچ رہے ہیں۔
کیپشن: بارش بارے  میں نہیں سوچ رہے ہیں۔

ایک نیوز نیوز: چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ  رمیز راجہ کا کہنا  ہےکہ  انگلینڈ کی ٹیم ہر گز آسان نہیں ہے ہم اچھی کرکٹ کھیل کر ٹرافی جیتنے کی کوشش کریں گے ۔

میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بلاشبہ سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو آؤ ٹ کلاس کیا ہے لیکن پاکستان کا باؤلنگ اٹیک اچھا ہے۔ انگلش بلے بازوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔ پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلر ہیں جو کسی بھی ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

چیئر مین رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو اعتماد دیا اور  1992 کی باتیں شئیر کیں ۔رمیز راجہ نے کہا  کہ قومی ٹیم فائنل میں اپنے پوٹینشل سے  کھیلیں فتح انکا مقدر بنے گی۔

 جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ  رمیز راجہ سے ملاقات سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ فتح کےلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ابھی  بارش بارے  میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ بطور کپتان چاہتے ہیں کہ پورا میچ ہو اور شائقین ٹیم کو سپورٹ کریں۔ بابر اعظم سے فاتح اعظم بننےکےلئے شاندار پرفارمنس دیں گے۔ سیمی فائنل سمیت پانچ میچوں کی طرح اچھی کرکٹ کھیلیں گےاور سیمی فائنل کیطرح فائنل میں بھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔بطور کپتان رنز کرنے سے کھلاڑیوں کا بھی مورال ہائی ہوا ہے