بچوں کو اغوا کرکے 5 کروڑ تاوان مانگنے والے ملزمان گرفتار

Nov 12, 2022 | 12:06 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: کراچی رینجرز اور پولیس کی دائود شورو گوٹھ چوکنڈی میں  مشترکہ کاروائی ہوئی جس میں اغوا برائے تاوان میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار  کر لیا گیاہے
 رینجرز ترجمان  کے مطابق  ملزمان نے شاہ فیصل کالونی سے دو بچوں کو اغوا کیا اور اہل خانہ سے پانچ کروڈ تاوان طلب کیا گیا۔ جس کی اطلاع اہلخٰانہ کی جانب سے رنیجرزکو کی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز نے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔پولیس اور رینجرز اہلکار نے مشترکہ طور پر ملزمان کیخؒلاف کارروائی کر تے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیکر بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ 

ملزمان کے قبضے سے موبائل فون موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد  کیا گیا ہے۔ بچوں کو با حفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ شاہ فیصل کالونی سے 2بچوں کو ایک ہی موٹرسائیکل پر کیسے اغواء کیا گیا تھا۔  جس کی مکمل تفصیلات اور سی سی ٹی وی ایک نیوز نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچے اپنے گھر سے ٹیوشن کیلئے نکلے تھے۔ ٹیوشن پہنچنے کے بعد بچوں نے ڈور بیل بجائی۔ اغواء کار  پہلے سے وہاں پر موجود  تھے۔ بچو ں کو دیکھ کر وہ بچوں کے پاس آئے اور  بچوں کوموٹر سائیکل پر بیٹھنے کا کہا جس پر بچوں نے منع کیا تو ملزمان نے کہا ابو نے چیز دلانے کیلئے بھیجا ہے۔چھوٹے بچے کو موٹر سائیکل کی ٹنکی پربڑے کوپیچھے بٹھایا اور دوسرا اغواء کار بچے کے پیچھے موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا۔ٹیوشن سینٹر کی جانب سے جب دروازہ کھولا گیا تو باہر کوئی نہیں تھا۔2ملزمان دونوں بچوں کو اغواء کرکے لے جاچکے تھے۔ رینجرز ٹیکنیکل ٹیم نے ڈیجیٹیل معلومات کی بنا پر آپریشن کیا اور بچوں کو اغوا کاروں کے شکنجے سے آزاد کروا لیا۔ 

مزیدخبریں