ہیرا پھیری 3 میں مداحوں کے پسندیدہ کردار کاکام کرنے  سے انکار

کارتک آریان اس فلم میں اکشے کمار کی جگہ کام کریں گے۔
کیپشن: کارتک آریان اس فلم میں اکشے کمار کی جگہ کام کریں گے۔

ایک نیوز نیوز:بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فلم ہیرا پھیری کے تیسرے حصے میں مداحوں کے پسندیدہ کردار نے کام کرنے  سے انکار کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے ہیرا پھیری 3 میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اداکار کارتک آریان اس فلم میں اکشے کمار کی جگہ کام کریں گے۔اکشے کمار  نے اسکرپٹ کی وجہ سے تیسرے حصے میں کام کرنے سے انکار کیا۔

اکشے کمار نے ہیرا پھیری 3 کے علاوہ ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے پر بھی کام کرنے سے انکار کیا ہے۔ اس بات کی تصدیق ہیرا پھیری کےاداکار پریش راول نے ٹوئٹر پر کی۔ 

ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے پریش راول سے پوچھا گیا تھا کہ کیا یہ بات درست ہے کہ کارتک آریان ہیرا پھیری 3 میں کام کررہے ہیں جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ ہاں یہ سچ ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی ایک اور مشہور زمانہ فلم بھول بھلیاں کے دوسرے حصے میں بھی اکشے کمار کی جگہ مرکزی کردار کارتک  آریان نے ادا کیا تھا۔ بالی وڈ کی مقبول ترین فلم 'ہیرا پھیری' کو 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس کا دوسرا حصہ'پھر ہیرا پھیری' 2006 میں ریلیز ہوا، دونوں  فلموں میں اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔دونوں فلموں میں اکشے کمار نے راجو کا کردار ادا کیا تھا ۔پریش راول اور سنیل شیٹی ہیرا پھیری 3 میں اپنے کرداروں کو دوبارہ ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔