پولیس نے 1200 کلومیٹر سفر کرکے 29 سال سے مفرورملزم گرفتار کرلیا

ژیونگ نے  1993 میں جھگڑے کے دوران ایک اور شخص کو چاقو مار کر قتل کر دی تھا۔
کیپشن: ژیونگ نے  1993 میں جھگڑے کے دوران ایک اور شخص کو چاقو مار کر قتل کر دی تھا۔

ایک نیوز نیوز:  چین کی پولیس 29 سال بعد قتل میں ملوث ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ملزم فرار ہوکر کروڑ پتی بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  مشتبہ شخص کا نام ژیونگ ہے۔ ژیونگ نے  1993 میں جھگڑے کے دوران ایک اور شخص کو چاقو مار کر قتل کر دی تھا۔ چین کے صوبہ ہوبی کے شہر ژیانگ یانگ کی پولیس نےملزم کی  گرفتاری کے لیے 1,200 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کیا اور  گوانگ ڈونگ صوبے کے ہوئی ژو شہر  پہنچی۔ جہاں ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس اہلکار پہنچے تو وہ اپنی ضعیف والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا جس کے باعث اہلکاروں نے اس کی ماں کے سامنے ظاہر کیا کہ وہ وبائی مرض کے انسدادی کارکن ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے ملزم کو گھر سے دور  لے جا کر گرفتار کرلیا۔