عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن اینکرکو جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں

Nov 12, 2022 | 09:31 AM

ایک نیوز نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے انٹرویو کے دوران سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی اینکر کا کہنا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پرجنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

جرمن ٹی وی کی خاتون اینکر میلیسا چان نے ٹوئٹر پر اپنے تمام کمنٹس دیئے۔

خاتون اینکر نے عمران خان سے انٹرویو کے بعد کمنٹس بند کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ اس سے نمٹنے کا یہی طریقہ ہے۔

میلیسا چان نے عمران خان سے پوچھا تھا کہ آپ تحریک عدم اعتماد کے باعث گئے اقتدار کی واپسی کے لیے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کر کے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں،  کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں کر رہے؟

عمران خان نے سوال کا براہِ راست جواب نہیں دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی۔

مزیدخبریں