ایک نیوز نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے انٹرویو کے دوران سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی اینکر کا کہنا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پرجنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
جرمن ٹی وی کی خاتون اینکر میلیسا چان نے ٹوئٹر پر اپنے تمام کمنٹس دیئے۔
Pakistan Twitter! Ya’ll a lively bunch! But no, sorry — I never switch on replies for any posts because I get rape and death threats. Don’t need that in my life. There are no free speech issues! You have the freedom to tweet; I have the freedom to read or not. Tough cookies! ????????
— Melissa Chan (@melissakchan) November 11, 2022
خاتون اینکر نے عمران خان سے انٹرویو کے بعد کمنٹس بند کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ اس سے نمٹنے کا یہی طریقہ ہے۔
میلیسا چان نے عمران خان سے پوچھا تھا کہ آپ تحریک عدم اعتماد کے باعث گئے اقتدار کی واپسی کے لیے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کر کے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں، کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں کر رہے؟
عمران خان نے سوال کا براہِ راست جواب نہیں دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی۔