ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی زیرصدارت اجلاس میں لاہور میں آٹھ نئے تھانے بنانے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے اجلاس میں بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ تھانوں میں نفری بتدریج پوری کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایات جاری کی کہ لاہور میں جرائم کو ہرصورت کنٹرول کیا جائے، ملتان اور راولپنڈی میں بھی فارنزک لیب قائم کی جائیں گی۔