ایک نیوز نیوز :پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں تعلیم کی بہتری کیلئے حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا ، صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے صوبہ بھر کے 16 اضلاع کے ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کو ٹریننگ دی جائے گی، ٹریننگ میں 1600 اے ای ای اوز شرکت کریں گے،پہلے مرحلہ میں 16 اور 17 نومبر کو ٹریننگ دی جائے گی۔