بھارتی شائقین کرکٹ فائنل کے ٹکٹس سستے داموں بیچنے لگے، ویڈیو وائرل

بھارتی شائقین کرکٹ فائنل کی ٹکٹس سستے داموں بیچنے لگے، ویڈیو وائرل
کیپشن: Indian fans started selling cricket final tickets at cheap prices, the video went viral

ایک نیوز نیوز: آسٹریلیا میں جاری ورلڈ کپ ٹی 20 کے سیمی فائنل مرحلے میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ ٹی 20 کی دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے نام سامنے آچکے ہیں۔ اتوار کو انگلینڈ اور پاکستان فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت ٹی 20 گروپ بی میں شامل تھے۔ ایک موقع پر پاکستان کی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدیں بالکل دم توڑ چکی تھیں جبکہ بھارت فائنل کے لیے سب کا فیورٹ تھا۔ 

بھارتی شائقین کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹ بھی خریدے جاچکے تھے۔ لیکن پاکستان تو فائنل کےلیے کوالیفائی کرگیا لیکن بھارت کو انگلینڈ نے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں بھارتی شائقین کرکٹ کو فائنل میچ کے ٹکٹ انتہائی سستے داموں بیچتے سنا جاسکتا ہے۔