صادق آبادکے چولستان میں 19سال سےچولستان میلا سجایاجاتاہے۔ جس میں سندھ اور پنجاب سے ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں۔ میلے میں رسا کشی،
اونٹ ریس، موٹر سائیکل ریس اور اونٹوں کا ناچ کے مقابلے کروائے جاتے ہیں جو دیکھنے والوں کو خوب محضوظ کرتے ہیں۔
میلے میں سجنے والے بازار چولستان کی خوبصورتی کو چارچاند لگادیتے ہیں۔ جبکہ بازارمیں سجی مختلف اشیاء۔سندھی اور سرائیکی ثقافت کو اجاگر کرتی ہیں۔ صحرا کے باسی چوڑیاں، رنگ برنگے پراندے اور دیگر خوبصورت اشیاء خریدنے میں مصروف نظر آتے ہیں .
میلے میں گرما گرم جلیبیاں، چاولوں کی روٹی، سردیوں کی سوغات، ساگ اور روہی کی مٹھائیوں کے اسٹال بھی لگائے جاتے ہیں۔ جہاں میلے میں شریک
افراد خوب ہاتھ صاف کرتے ہیں.
صرائے چولستان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے سال کے بعد جب یہ میلا سجنتا ہے تو لوگ جوق در جوق کھنچے چلے
آتے ہیں۔
چولستان میں سجنے والا یہ میلا جہاں چولستان کے باسیوں کے لیے تفریح کا ذریعہ ہے۔ تو وہیں ان کے روزگار کا بھی ذریعہ ہے۔ ماجد سلیم ایک نیوز نیوزصادق آباد۔