پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا سے بچائو کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا سے بچائو کا عالمی دن منایا گیا
لاہور(ایک نیوز نیوز) آج لاہور سمیت دنیا بھر میں نمونیا سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہاہے، یونیسف کے مطابق دنیا میں ہر 39 سیکنڈ بعد ایک بچہ کی موت ہورہی ہے، پاکستان میں ہر1000 اموات میں سے42 بچے نمونیا سے مررہے ہیں۔

بچوں کی اموات کا سبب بننے والی سب سے خطرناک بیماری نمونیاہے۔ بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر نمونیا نے گذشتہ سال پانچ سال سے کم عمر 8 لاکھ بچوں کی جان لے لی جو فی 39 سیکنڈ ایک بچے کی موت شمار کی جاسکتی ہے۔

سب سے زیادہ اموات دو سال سے کم عمر کے بچوں میں ہوئی اور لگ بھگ 1,53000 اموات پیدائش کے اندرون ایک ماہ درج ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محض پانچ ممالک اس طرح کی نصف اموات کیلئے ذمہ دار ہیں۔ نائجیریا 1,62000 کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جس کے بعد انڈیا کے 1,27000، پاکستان کے 58000، کانگو کے 40,000 اور اتھیوپیا کے 32000 اموات ہیں۔

نمونیا کبھی وبائی مرض ہوا کرتا تھا لیکن پانچ سال سے کم عمر والے بچوں میں اس سے 15 فیصد اموات ہورہی ہے، گلاب دیوی اسپتال کے پروفیسر ظہیر اختر نے بتایا کہ ہر 1000میں سے 42 بچے نمونیا سے فوت موت کے منہ میں جارہے ہیں۔