ایڈیشنل سیشن جج لاہور اظفر سلطان سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

ایڈیشنل سیشن جج لاہور اظفر سلطان سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے
لاہور(ایک نیوز نیوز) ایڈیشنل سیشن جج لاہور اظفر سلطان سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے.

ترجمان لاہور ہائی کورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان سید میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی . جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان کی عدالت کو بند کردیا گیا تھا.

ترجمان لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے اظفر سلطان کی عدالت میں تعینات تمام عملے کے ٹیسٹ کروائے گئے جو منفی آئے، انکی عدالت کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ بھی کیا گیاتھا.

ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق کورونا وباء کی دوسری لہر کے پیشِ نظر ایس او پیز پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں.