پی سی بی کا بڑا فیصلہ،یونس خان نئے بیٹنگ کوچ مقرر

پی سی بی کا بڑا فیصلہ،یونس خان نئے بیٹنگ کوچ مقرر
(ایک نیوز نیوز) پی سی بی نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا، جبکہ ارشد خان کو ویمنز ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا. چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات نہ ہوئیں تو بھی یونس خان کے تجربے اور قابلیت سے مستفید ہونے کا پلان بنایا ہے.

یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک طویل مدت کے لیے پاکستان کرکٹ کے سیٹ اپ میں شمولیت پر خوش ہیں، دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام سے وہ بہت لطف اندوز ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب نیوزی لینڈ کے اہم دورے پر انہی لوگوں کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے منتظر ہیں اور خوش ہیں کہ ان کے کام کے دائرہ کار کو وسیع کر دیا گیا ہے، وہ ڈومیسٹک سطح پر کام کرنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ بلے بازوں کی صلاحیتوں میں نکھار لایا جاسکے۔

https://www.youtube.com/watch?v=-U77hSkzObw