رپورٹ کے مطابق خانقاہ ڈوگراں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، مگر مقامی پولیس کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ پولیس محض کاغذی کارروائی میں مصروف عمل ہے ۔پولیس اسٹیشن کے بالکل سامنے سے چور دوکان کے تالے توڑ کر نقدی اور سامان لے اڑے جبکہ تاجر کی جانب سے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی چور ساتھ لے گئے۔
شہری خادم حسین کے گھر سے تالے توڑ کر موٹر سائیکل بھی چور لے گئے ہیں۔ شہریوں نے شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.