کورونا کی دوسری لہر، چوبیس گھنٹوں میں 34 افراد جاں بحق

Nov 12, 2020 | 06:21 AM

admin
لاہور(ایک نیوز نیوز) ملک میں کورونا کی دوسری لہر، صورتحال سنگین ہونے لگی، چوبیس گھنٹوں میں چونتیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مزید کورونا وائرس کے باعث مزید 9افراد انتقال کرگئے۔ پنجاب میں اب تک دو ہزار چار سو اڑتیس افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں۔پنجاب میں وائرس سے متاثرہ تین سو نوے نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار دو سو اکیس ہوگئی ہے۔اب تک تک ستانوے ہزار چھ سو باہتر مریض صحت یاب ہوچکے ہیں.
مزیدخبریں