انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری کردی
کیپشن: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری کردی

ایک نیوز :انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے نئی رینکنگ جاری کر دی۔

عالمی رینکنگ میں ہالینڈ پہلے، بیلجیم دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے، اذلان شاہ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی،قومی ہاکی ٹیم ریکنگ میں 15ویں سے 16 ویں نمبر پر آگئی۔ دوسری جانب اذلان شاہ ہاکی کپ جیتنے پر جاپان عالمی رینکنگ میں 16ویں سے 15 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاپان نے پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں شکست دیتے ہوئے ٹرافی جیت لی۔ جاپان نے پاکستان کے خلاف 5 میں سے 4 گول کیے جبکہ پاکستان 5 پینلٹی شاٹس میں سے صرف ایک ہی گول کر سکاتھا۔جاپانی کیپر نے پاکستان کے تمام وار ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو بھاری مارجن سے فتح دلوائی۔