شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
کیپشن: شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

ویب ڈیسک :قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ٹی 20 ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 300 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔شاہین آفریدی نے آٸرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں اہم سنگ میل عبور کیا۔فاسٹ باؤلر  نے ون ڈے میں کیرئیر میں 104، ٹیسٹ میں 113 اور ٹی ٹوٸنٹی میں 84 وکٹیں حاصل کی ہیں۔