سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل کیسے  نکلے گا؟ بلاول

سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل کیسے  نکلے گا؟ بلاول
کیپشن: سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل کیسے  نکلے گا؟ بلاول

ایک نیوز : پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی بحران ہے اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں بھٹو ریفرنس اور تاریخ کے موضوع پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھٹو ریفرنس کے فیصلہ سے ثابت ہو گیا کہ ججوں  کی تعیناتی اور عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے، جس کے بعد تاریخ درست کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ریفرنس کا فیصلہ تاریخی ہے، عدالت نے مطالبہ  تسلیم کیا جو عدالتی قتل ہے، اگر نظام اور تاریخ کو درست کرنا ہے تو عدالتی اصلاحات ہونی چاہئیں۔ 
 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چارٹر آف ڈیموکریسی میں بھی جوڈیشل ریفارمز تھیں، ججوں کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی بدلنا ہوگا، پیپلز پارٹی عدالتی اصلاحات کا سفر مکمل کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی بحران ہے، پاکستان کی سیاسی جماعتیں اگر دوسرے سے بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔

 چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے مفاہمت کا پیغام  ایک ایسے سیاست دان کو بھیجا جو اپنی ذات سے آگے نہیں سوچتا، یہ نفرت کی سیاست ہے اور اس پیغام کو گالی گلوچ کی نذر کر دیا۔