ایک نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں وزارت داخلہ کی ہدایت پر پی ٹی اے کی جانب سے انٹرنیٹ سروسزبحال کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد مظاہروں کے باعث وزارت د اخلہ کےاحکامات پرپی ٹی اے کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز معطل کی گئیں تھیں جس سے ٹویٹر،فیس بک،یوٹیوب استعمال کرنیوالے صارفین کو مشکلات کاسامنا کرناپڑاتھا ۔اب عمران خان کی ضمانت کے بعد حکومت نے انٹرنیٹ سروسزکی بحالی کے احکامات جاری کئے۔
پنجاب کے مختلف شہروں اوچشریف،ساہیوال ،ملتان کے گردونواح میں بھی انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں موبائل براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی تیسرے روز بھی معطل رہی۔ جس سے 2 روز کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں کو ریونیو میں 1.6 ارب روپے کا نقصان ہواہے جبکہ فری لانسرزکو بھی شدیدپریشانی اورنقصان کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام خدمات بند ہونے سے حکومتی محصولات میں 57کروڑ روپے کا نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے ۔