اسلام آباد  پولیس کیساتھ پی ٹی آئی کارکنوں کی جھڑپیں،متعدد گرفتار

May 12, 2023 | 20:12 PM

ایک نیوز : سابق وزیراعظم عمران خان پیشی کے موقع پر اسلام آباد میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
 پولیس کے مطابق سرینگرہائی وےپرجی 11کےالیون مظاہرین جمع ہیں، مظاہرین نےایک گاڑی کو آگ لگا دی ہے۔  پکڑ دھکڑ کیلئے استعمال کی جارہی تھی۔ مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے مزید نفری کشمیر ہائی وے روانہ کردی گئی ہے۔ سری نگرہائی وے پرمظاہرین سے بھری وین پولیس نے قبضے میں لے لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر 30 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزیدخبریں