عالمی تنظیم کی براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش 

May 12, 2023 | 20:07 PM

 ایک نیوز : موبائل ایکو سسٹم کی عالمی تنظیم نے پاکستان میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جی ایس ایم اے نے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق کو ہنگامی مراسلہ میں بندش کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی بندش سے صارفین اور متعلقہ کاروبار پر پڑنے والے اثرات پر تشویش ہے۔

 مراسلے کے مطابق انٹرنیٹ کی طویل بندش شہریوں کی صحت، تعلیم سماجی و معاشی بہبود کیلئے مسائل کا سبب بن رہی ہے، ٹیلی کام شعبہ کے کاروبار اور سرمایہ کاری پر گہری ضرب پڑی ہے۔انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کیلئے سرمایہ کاری اور معاشی انتظام کے اقدامات کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے، عالمی تنظیم ڈیجیٹل خدمات کی معطلی کے احکامات کی حوصلہ شکنی کرتی ہے۔

مزیدخبریں