آئی پی ایل میں انگلش بیٹر جوز بٹلر پر جرمانہ

May 12, 2023 | 20:02 PM

ایک نیوز :انڈین پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلر پر جرمانہ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قصوروار قرار دے کر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ جوز بٹلر کے کس عمل کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میچ میں رن آؤٹ ہونے کے بعد ردعمل کا اظہار کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں راجستھان رائلز نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں