ایف سی کیمپ پر حملہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

ایف سی کیمپ پر حملہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

ایک نیوز:  ایف سی کیمپ کلیئرنس آپریشن میں پاک فوج کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 12 مئی کو صبح سویرے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی بلوچستان کے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ کیا۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران تین فوجی زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ فی الحال، سیکیورٹی فورسز کی طرف سے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے آپریشن جاری ہے جو ایک عمارت کے احاطے میں گھسے ہوئے تھے۔