ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے اینکرپرسن آفتاب اقبال کو رہاکرنے کاحکم دے دیا ہے۔
آفتاب اقبال نے کہا کہ میں کوریج کرنے گیاتھا مجھے گرفتار کر لیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 22 مئی کوجواب طلب کر لیا ہے۔
چیف جسٹس نے آفتاب اقبال کو کہا کہ اب آپ گھرجا سکتےہیں۔ جس کے بعد عدالت نے صحافی عمران ریاض کو ہر صورت شام 6 بجے تک پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان بھی لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران ریاض خان کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے،عمران ریاض ہمارے پاس نہیں ہے۔جیل سے عمران ریاض خان کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ڈیپٹی کمشنر کی جانب سےعمران ریاض کو چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے،عمران ریاض نے یقین دہانی کروائی کہ وہ کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کریں گے۔